چوہنگ، نامعلوم کارکی ٹکرسے 50سالہ شخص جاں بحق

چوہنگ، نامعلوم کارکی ٹکرسے 50سالہ شخص جاں بحق

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)چوہنگ میں نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے 50سالہ شخص ہلاک ہو گیا ۔ پو لیس نے لا ش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ چو ہنگ کا ر ہا ئشی 50سالہ شاہدگزشتہ روز واک کر کے گھر جا رہا تھاکہ مخا لف سمت سے آنے والی گا ڑی نے اسے ٹکر ما ر کر شد ید زخمی کردیا اور فرا ر ہو گیا ۔امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ڈا کٹرو ں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متو فی مقامی علاقہ میں کا رو با ر کرتا تھا نا معلوم کا ر سوار کے خلا ف مقد مہ در ج کر لیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی