12سکیورٹی ایجنسیاں،28ہزار پولیس اہلکار ٹرمپ کی حفاظت پر معمو ر

12سکیورٹی ایجنسیاں،28ہزار پولیس اہلکار ٹرمپ کی حفاظت پر معمو ر

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر 2.7ایکڑ مربع میل رقبہ تمام ٹریفک کیلئے بند اور نو فلائی زون رہا ، جبکہ 12 سیکورٹی ایجنسیوں اور پولیس کے 28ہزار اہلکار ٹرمپ کی حفاظت پر معمو ر تھے۔تقریب پر سکیورٹی اقدامات کی مد میں 10 کروڑ ڈالر خرچ کیے گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل واشنگٹن میں اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ چرچ میں جاکر مذہبی رسومات ادا کیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ بلیئر ہاؤس سے نکلے تو انکے ساتھ کالی گاڑیوں کا ایک قافلہ بھی تھا۔

سکیورٹی

مزید : صفحہ اول