24جنوری کو ملتان میٹرو کا افتتاح کریں گے

24جنوری کو ملتان میٹرو کا افتتاح کریں گے

ملتان(آئی این پی) ملتان میٹروبس منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔ وزیراعظم نوازشریف 24جنوری کو ملتان میٹروبس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبے کی افتتاحی تقریب 24جنوری کو ہوگی۔اس سلسلے میں میٹرو بس منصوبے کی انتظامیہ اور ملتان کے ضلعی حکام نے افتتاح کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔میٹروبس روٹ اور پورے شہر کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔ پولیس نے بھی میٹروبس منصوبے کے افتتاح پر فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیاہے۔واضح رہے کہ ساڑھے اٹھارہ کلومیٹرطویل ملتان میٹروبس منصوبہ 28ارب 88کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہواہے۔میٹرو بس روٹ کا نصف سے زیادہ حصہ فلائی اوورز پر مشتمل ہے جبکہ ایک انڈرپاس بھی بنایا گیا ہے۔بہاوالدین زکریا یونیورسٹی تا چوک قذافی میٹروبس روٹ پر 21میٹروبس اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ۔ابتدائی طور پر میٹرو روٹ پر 35بسیں چلائی جائیں گی اور تقریباً 95ہزار افراد روزانہ اس پر سفر کریں گے

مزید : صفحہ اول