کمسن بچی سے بداخلاقی کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد/کراچی (اے این این) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے کراچی میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ چیف جسٹس نے کراچی میں کورنگی ندی سے تشویشناک حالت میں ملنے والی بچی سے زیادتی اورتشدد کی خبروں پرواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ سے 48 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ میں طلب کرلی ہے۔