ہٹ دھرمی کے ریکارڈ قائم ہو گئے

ہٹ دھرمی کے ریکارڈ قائم ہو گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے 22جنوری کے جلسہ قصور کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان کی قیادت میں پارٹی کے مرکزی رہنما و اراکین اسمبلی آج 21جنوری بروز ہفتہ قصور میں جلسہ گاہ کا دورہ کریں گے اس سے قبل ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی او ر قصور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ندیم ہارون نے بھی تحصیل وٹاؤن تنظیموں کے مختلف اجلاسوں میں عمران خان کے22جنوری کے دورے کو کامیاب بنانے کیلئے اہم امور کو حتمی شکل دی اور طے کیا گیا کہ سکیورٹی و دیگر معاملات کیلئے عمران ٹائیگر فورس سمیت پارٹی کے تمام شعبے بھرپور شرکت کریں گے ۔انہوں نے 22جنوری کے جلسہ قصور کیلئے پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ میں موجودہ حکمرانوں نے ہٹ دھرمی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے اورارباب اختیار کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگ رہی ،انہوں نے کہا کہ 22جنوری کا قصور کا جلسہ حکمرانوں کے اصل چہرے بے نقاب کرنے میں ایک اور سنگ میل ثابت ہو گا عبدالعلیم سے چونیاں ، کوٹ رادھا کشن ، چھانگا مانگا ،بھائی پھیرو ،مصطفیٰ آباد ،اٹھیل موڑ ،راؤ خان والا اور کھڈیاں سے تحریک انصاف کے وفود نے ملاقاتیں بھی کیں۔

عبدالعلیم

مزید : صفحہ اول