سینیٹ کمیٹی نے امریکی وزیر دفاع کے تقرر کی توثیق کردی

سینیٹ کمیٹی نے امریکی وزیر دفاع کے تقرر کی توثیق کردی

واشنگٹن (اے این این) امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی نے اگلے وزیر دفاع کے طور پر واضح اکثریت کے ساتھ ریٹائرڈ میرین جنرل جیمز میٹس کی نامزدگی کی منظوری دے دی ۔ ری پبلیکن پارٹی کی اکثریت والے پینل نے نامزدگی کے حق میں ایک کے مقابلے میں 26 ووٹ سے منظوری دیتے ہوئے، سینیٹ کے ایوان سے کہا کہ پینٹاگان کے سربراہ کے طور پر میٹس کی نامزدگی کی توثیق کی جائے۔ میٹس کابینہ کے پہلے رکن ہیں جن کی کمیٹی نے منظوری دی ہے ۔ میٹس امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ 2013 میں ریٹائر ہوئے۔ وزیر دفاع کے طور پر خدمات بجا لانے کے لیے انھیں استثنیٰ درکار تھا چونکہ انھیں ریٹائر ہوئے سات برس کا عرصہ نہیں ہوا، جیسا کہ قانون کا تقاضا ہے۔ کانگریس پہلے ہی انھیں یہ استثنیٰ دے چکا ہے۔ چھیاسٹھ برس کے میٹس کو ایک خوش مزاج کمانڈر کا شہرہ رکھتے ہیں۔ میٹس ایش کارٹر کی جگہ لیں گے جنھوں نے صدر براک وباما کے عہدہ صدارت کے دوران چوتھے وزیر دفاع کے طور پر فرائض انجام دیے۔

مزید : صفحہ اول