پنجاب یونیورسٹی، بی کام پارٹ ون اور ٹو کے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی، بی کام پارٹ ون اور ٹو کے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر):پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی کام پارٹ ون اور ٹو سالانہ امتحان2017ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، ریگولر امیدواروں کے لیے، سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ9-3-17 (دستی) اور3-3-17 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22-3-17 (دستی) اور بذریعہ ڈاک10-3-17 ہے۔ پرائیویٹ امیدواروں کے لیے، سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ16-3-17 (دستی) اور 10-3-17 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ3-4-17 (دستی) اور بذریعہ ڈاک 24-3-17 ہے۔ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4