پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کا اعلان
لاہور(پ ر) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ، آ سا کے سیکرٹری ڈاکٹر محبو ب حسین کی طرف سے جاری کردہ نو ٹیفیکیشن کے مطابق انتخابات 16 فروری کو منعقد ہو نگے ، شعبہ ذوالوجی کے چیرمین ڈاکٹر جا وہد اقبال قاضی کو سات رکنی الیکشن کمیٹی کا چیرمین نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محبوب حسین نے بتایا کہ پنجاب یو نیورسٹی کے آٹھ سو سے زائد اساتذہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، انہون نے کہا کہ یہ پنجاب یونیورسٹی کی خوبصورت روایت ہے کہ ہر سال اساتذہ بڑے خوشگوار ماحول میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں۔