لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں تحقیقاتی سیمینا ر

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں تحقیقاتی سیمینا ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف فیکلٹی ڈیلویلپمنٹ اینڈ انٹرنیسشلائزیشن آف لاہور ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں تحقیقاتی سیمینا ر( ریسرچ کلوکیئیم برائے نیچرل سائنسز اینڈ الیکڑانک انجینئرنگ ) گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔ جس میں لاہور کالج برائے خواتین کے علاوہ دیگرقومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے پی ایچ ڈی طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کر کے ماہرین علوم سے استفادہ کیا۔ لاھور کالج برائے خواتین کی وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے اس تقریب میں مہما ن خصوصی کے طور پر شرکت کی۔


نہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے میں مزید تحقیقاتی ماحول کو فروغ دینے کا عزم کیا اور تمام شرکاء سے اس تعلیمی و تحقیق فروغ پر اظہارِ یکجہتی کیا ۔ انھوں نے پی ایچ ڈی طالبات کی انکے تحقیقاتی مقالے پڑھنے پر بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی۔اس تحقیقاتی پروگرام میں قومی اور بین الاقوامی سکالرز نے طالبات اور حاضرین کونہایت مفید معلومات دی جو آئندہ تحقیقی تعلیمی میدان میں انکے لیے بہت نفع بخش ہوگی۔بین الاقوامی محقیقین میں ڈاکٹر محمد سرفراز ڈین کویت یونیورسٹی اور شَون موران واٹر فوڈ یونورسٹی شامل تھے۔ انھوں نے تحقیق کرنے کا فن اور اپنے تحقیقی کام کو اعٰلی پائے کے تحقیقی مقابلوں میں چھپوانے کے طریقے کار پر وضاحت کی۔ قومی سطح کے ماہرین میں ڈاکٹر حامد سعید پنجاب یونیورسٹی ، ڈاکٹر شگفتہ ناز ، ڈائیریکٹر ریسرچ لاہور کالج اور ڈاکٹر فرخندہ منظور ہیڈ ذولوجی ڈیپارٹمنٹ شامل تھے۔ڈاکٹر شگفتہ ناز نے لاھور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی، "ریسرچ پالیسی" پر لیکچر دیا جو ناصرف پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے بلکہ تمام اساتذہ کرام کے لیے فائدہ مند معلومات تھی۔ ڈاکٹر فرخندہ منظور نے "تحقیقاتی اخلاقیات " پر حاضرین سے خطاب کیا۔ انھوں نے طالبات کو اور دیگر حاضرین کو علمی میدان میں کاپی رائٹ اور پلیسجر زم سے روشناس کروایا ۔ ماہرین کے خطاب کے بعد حاضرین کا سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔ سیمنار میں شعبہ ہائے کمیسٹری ، فزکس ، ریاضیات ، بائیو ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس کی پی ایچ ڈی سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔ آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسا نہ کوثر نے ریسرچ مکمل کر نے والی طالبات میں تعریفی اسناد دیں ،اور ڈائریکٹر ڈی ایف ڈی آئی ، ڈاکٹر معصومہ عباس نے اپنی ٹیم کو ایک کامیاب تحقیقی سیمنار منعقد کروانے پر مبارکباد دی۔