پاکستان میں جگر کی بیماریوں میں بے تحاشااضافہ ہوچکاہے،ڈاکٹر ویوک

پاکستان میں جگر کی بیماریوں میں بے تحاشااضافہ ہوچکاہے،ڈاکٹر ویوک

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال دیکھ کرانتہائی دکھ ہوا جس کے باعث جگر کی بیماریوں میں بے تحاشااضافہ ہوچکاہے جبکہ اپنی دیگر تمام تر ناکامیوں کے باوجود انڈین حکومت نے صحت کے شعبہ میں بے پناہ اصلاحات کی ہیں ان خیالات کااظہار نئی دہلی ہسپتال کے سرجن ڈاکٹرویوک وج نے لاہور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جہاں انڈیاصحت کے دیگر شعبوں میں بہت زیادہ کام کررہاہے وہیں جگر کی پیوندکاری کے شعبہ میں بھارت دنیابھرمیں سب سے آگے ہے اور دنیابھرسے مریض جگرکی پیوندکاری کیلئے بھارت کا رخ کرتے ہیں پاکستان میں پاک ہیلتھ کیئر سنٹرکے تعاون سے اس شعبہ میں انڈین مہارت سے پاکستانی مریض استفادہ کررہے ہیں۔

اور تمام تر آپسی تعلقات کی خرابی کوپس پشت ڈال کر صحت کے شعبہ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیاجاناضروری ہے ڈاکٹر ویوک وج لاہور میں ڈاکٹرمیاں عزیزالرحمن کے ہمراہ جگرپیوندکاری کیمپ میں شریک تھے جہاں انہوں نے 200سے زائد مریضوں کافری چیک اپ اور جگرپیوند کاری سے گذرنے والے مریضوں کا فالو اپ کیا

مزید : میٹروپولیٹن 4