خواجہ سلمان رفیق کابے نظیر بھٹو ہسپتال کااچانک دورہ

خواجہ سلمان رفیق کابے نظیر بھٹو ہسپتال کااچانک دورہ

لاہور(جنرل رپورٹر)ٌٌَوزیر برائے سپیشلائزڈ ڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے جمعہ کے روزبے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کااچانک دورہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں وقت سے پہلے کاؤنٹرز بند ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ کو فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے موٹر سائیکل پارکنگ ایریا میں کوڑے کے ڈھیر دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال کی کینٹین میں ناقص صفائی پر بھی ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال میں صفائی کی ناگفتہ بہ حالت اور آؤٹ ڈور میں وقت سے پہلے مریضوں کے کاؤنٹر بند کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کی بھی سرزنش کی۔

انہوں نے فارمیسی کا بھی معائنہ کیا اور ادویات کے سٹاک، مریضوں کو ادویات کی فراہمی اور دیگر معاملات کے بارے انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4