پنجاب حکومت عوام کو ڈلیو ر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی، عمرکسانہ

پنجاب حکومت عوام کو ڈلیو ر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی، عمرکسانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ڈلیو ر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے اقتدار سنبھالنے سے ابتک صرف میٹرو بس اور اورنج ٹرین بنانے پر توجہ دی جس کے لیے دیگر صوبائی محکموں کا بجٹ بھی ان دونوں منصوبوں پر لگا تے رہے ہیں ۔پل اورسٹرکیں بنانا بھی انکی توجہ کا مرکز رہا ہے لیکن اگر کوئی محکمہ توجہ سے محروم رہا تو وہ محکمہ صحت ہے جہاں مریض سالوں سے خوار ہوتے چلے آرہے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ کبھی ہسپتالوں میں مریضوں کو جعلی سٹنٹ ڈالے جاتے رہے تو کبھی وینٹی لیٹرز کی سہولت سے محروم رہے ۔کبھی فرش پر علاج کرواتے رہے تو کبھی فٹ پاتھوں پر بستر لگائے بیٹھے حکومتی بے حسی کا ثبوت دیتے نظر آئے ۔اگر وزیر اعلی کی طرف سے کچھ کیا گیا ہے تو وہ ان چار سالوں میں نوٹسز ہیں جو ہر خوفنا ک واقعہ کے بعد وہ لینا نہیں بولتے رہے ۔انکی کارکردگی کا معیار بھی حیرا ن کن رہا ہے محکموں میں کوتاہی کسی اور کی اور سز ا کسی اور کو دی جاتی رہی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4