کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی ،ملزم کی سزا معطل، پروبیشن پر بھیج دیا

کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی ،ملزم کی سزا معطل، پروبیشن پر بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی سزا معطل کرتے ہوئے ملزم کو ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھیج دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر جاوید ورک نے ملزم محمد فرحان کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، رنگ محل پولیس نے ملزم کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کی دفعہ گیارہ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے رنگ محل کے علاقہ میں اپنا مکان کرایہ پر دے کر کرایہ دار کا اندراج تھانے میں نہیں کرایا جبکہ قانون کے مطابق ہر مالک مکان اپنے کرایہ دار کا اندراج متعلقہ تھانے میں اڑتالیس گھنٹے میں کروانے کا پابند ہے ،ملزم نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ پہلے کسی کیس میں ملوث نہیں رہا اور کرایہ داری آرڈیننس کا علم نہ ہونے کی وجہ سے کرایہ دار کا اندراج تھانے میں نہیں کروا سکا۔

،عدالت نے ملزم کے اعتراف جرم پر کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی سزا معطل کرتے ہوئے ملزم کو ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھیج دیاہے۔