سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ادارہ منہاج القران کے وکیل کواپنے دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ادارہ منہاج القران کی طرف سے 127 افراد کے خلاف پرائیویٹ استغاثہ دائر کررکھا ہے .عدالت میں استغاثہ میں ادارہ منہاج القران کے وکیل راے بشیر احمد اپنے دلائل دے رہے ہیں عدالت میں گزشتہ روزرائے بشیر احمد نے دستاویزات پیش کئے ،آہندہ تاریخ پر قانونی دلائل مکمل کرلیے جائیں گے جس کے بعد ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سعید شیخ اپنے دلائل دیں گے۔

جس کے بعد عدالت فیصلہ دے کی کہ پرائیویٹ استغااثہ پر سماعت ہو سکتی ہے یا نہیں جبکہ عدالت میں ماڈل ٹاؤن پولیس نے ایک چالان انسپکٹر عمرسلیم سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف پیش کررکھا ہے جس پر سماعت جاری تھی کہ ادارہ منہاج القران کی جانب سے پرائیویٹ استغاثہ فائل کردیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4