ایم این اے کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے خلاف درخواست خارج

ایم این اے کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے خلاف درخواست خارج

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن مریدحسین نے جعلی ڈگری کیس میں ملوث ایم این اے غلام سرور کی طرف سے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ 27جنوری کوملزم ہر حال میں ملزم پیش ہوتاکہ فرد جرم عائد کی جا سکے ۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے غلام سرور این این اے کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے عدالت میں پچھلی سماعت پرملزم پر فرد جرم لگنی تھی کہ ملزم کی طرف سے ان کے وکیل نے درخواست دی کہ عدالت میں پراسیکیوٹر کی موجودگی میں سپیشل پراسیکیوٹر مقرر نہیں ہو سکتا ہے جس پرعدالت میں گزشتہ روزبْرھان معظم ملک ایڈووکیٹ نے گورنمنٹ کی طرف سے بحث کی جس کے بعد عدالت نے غلام سرور کی درخواست کو خارج کردیاہے۔

۔عدالت نے ملزم کو 27جنوری کو فرد جرم کے لئے طلب کرلیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4