3 لاکھ کے نادہندہ شہری کو ریکوری کے دعویٰ پر نوٹس جاری

3 لاکھ کے نادہندہ شہری کو ریکوری کے دعویٰ پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک کے 3 لاکھ کے نادہندہ شہری کو ریکوری کے دعوی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 24مارچ کو جواب سمیت طلب کر لیاہے۔بینکنگ عدالت کے جج قمر اعجاز نے زرعی ترقیاتی بینک کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، زرعی ترقیاتی بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا شہری محمد منیر نے اپنی تینتالیس کنال زرعی اراضی کی ڈویلپمنٹ کے لئے زرعی اراضی رہن رکھوا کر 2006ء میں قرض حاصل کیا۔

، انہوں نے مزید دلائل دیئے کہ مقررہ وقت میں قرض کی ادائیگی نہ کرنے پر شہری کو ریکوری کے نوٹسسز بھی بھجوائے گئے لیکن قرض کی رقم ادا نہیں کی گئی جس پر بینک نے محمد منیر کو بینک نادہندہ قرار دے دیا، انہوں نے استدعا کی کہ شہری محمد منیر کے خلاف 3 لاکھ روپے کی ڈگری جاری کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک کے تین لاکھ کے نادہندہ شہری کو ریکوری کے دعوی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب سمیت طلب کر لیاہے۔