سلمان خان ایڈز کے مرض میں مبتلاہیں،پنڈت سوامی کا انکشاف

سلمان خان ایڈز کے مرض میں مبتلاہیں،پنڈت سوامی کا انکشاف
سلمان خان ایڈز کے مرض میں مبتلاہیں،پنڈت سوامی کا انکشاف

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ، پنڈت سوامی اوم نے انکشاف کیا ہے کہ دبنگ خان ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔ذرائع کے مطابق بگ باس شو کا حصہ رہنے والے مشہور پنڈت سوامی اوم نے سلمان خان کے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر سناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سٹار اداکارخواتین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے موذی مرض ایڈز کا شکار ہیں تاہم ان کی اس بیماری سے متعلق قریبی لوگ ہی واقف ہیں جنہوں نے اسے خفیہ رکھا ہے۔پنڈت سوامی اوم نے ایک ویڈیو میں کہا کہ سلمان خان نے لندن میں شادی کی تھی اور انکی ایک بیٹی بھی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہو رہی ہے اور اس پر طرح طرح کے تبصرے بھی ہو نے لگے ہیں۔خیال رہے کہ اوم سوامی کو بگ باس انتظامیہ نے اشتعال انگیز حرکتوں کے باعث باہر نکال دیا تھا جس کے بعد انہوں نے سلمان خان پر ہندو ثقافت کے مخالف ہونے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4