حکومتی وکیل منی ٹریل کو ثابت نہیں کر سکا،شیخ رشید

حکومتی وکیل منی ٹریل کو ثابت نہیں کر سکا،شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آٹھ دن گزرنے کے بعد بھی وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے ۔وزراء کو انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے اس لئے وہ پریشان نظرآتے ہیں ۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے اگر ہم پوری تاریخ اٹؑ ھا کر دیکھ لیں تو اتنے تحفے تو مغل بادشاہوں کے بچوں نے بھی ایک دوسرے کو نہیں دیئے ۔آٹھ دن گزرنے کے باوجود بھی حکومتی وکیل منی ٹریل کو ثابت نہیں کر سکا ۔ اب یقین ہے کہ کرپشن کا تابوت عدالت سے ہی نکلے گا ۔ چند دن پہلے وزراء کہتے تھے کہ سب اچھا ہو گیا لیکن اب انہیں پتہ چل چکا ہے کہ ان کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے ۔ وزراء کو انصاف ہوتا دکھائی دے رہا ہے اس لئے وہ عدالتوں کے باہر عدالتوں کو دھمکا رہے ہیں اور ایسی فضاء بنائی جا رہی ہے جیسے ان کے خلاف کوئی سازش ہو رہی ہے ۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر