پی ٹی آئی کے رہنما جلسہ کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے آج قصور جائینگے

پی ٹی آئی کے رہنما جلسہ کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے آج قصور جائینگے

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے 22جنوری کے جلسہ قصور کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان کی قیادت میں پارٹی کے مرکزی رہنما و اراکین اسمبلی 21جنوری بروز ہفتہ (آج) قصور میں جلسہ گاہ کا دورہ کریں گے اور موقع پر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا اس سے قبل ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی او ر قصور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ندیم ہارون نے بھی تحصیل وٹاؤن تنظیموں کے مختلف اجلاسوں میں عمران خان کے22جنوری کے دورے کو کامیاب بنانے کیلئے اہم امور کو حتمی شکل دی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ 22جنوری کا قصور کا جلسہ حکمرانوں کے اصل چہرے بے نقاب کرنے میں ایک اور سنگ میل ثابت ہو گا ۔

مزید : صفحہ آخر