سابق تارکین وطن کے بچوں کو کوٹے کے تحت داخلہ نہ دینے کیخلاف درخواست پرجواب طلب

سابق تارکین وطن کے بچوں کو کوٹے کے تحت داخلہ نہ دینے کیخلاف درخواست پرجواب ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے سابق تارکین وطن کے بچوں کو مخصوص کوٹے کے تحت میڈیکل کالجز میں داخلہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے 23 جنوری تک جو اب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار ایم عبداللہ ابرار سعید کے وکیل اظہر اقبال نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قواعد کے تحت سابق تارکین وطن کے بچوں کو بھی کوٹے کی بنیاد پر میڈیکل کالجز میں داخلہ دیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل،حکومت پنجاب اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو 23 جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر