مریضہ کی ہلاکت، ڈاکٹر ظفر اقبال کی معطلی کے خلاف درخواست مسترد

مریضہ کی ہلاکت، ڈاکٹر ظفر اقبال کی معطلی کے خلاف درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے جناح ہسپتال پر خاتون کی فرش پر ہلاکت کے معاملے پر ڈاکٹر ظفر اقبال کی معطلی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ہے۔درخواست گزارپروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی درخواست میں معطلی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ظفر اقبال کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پیڈا ایکٹ سیکشن 6 کے تحت معطل کیے گئے شخص کی داد رسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ مناسب فارم نہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر