اقدام قتل کے الزام میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

اقدام قتل کے الزام میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ سے اقدام قتل کے الزام میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کے فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی ۔درخواست گزار ملزم نوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس لئے درخواست گزار کی ضمانت منظور کی جائے. سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ تفتیش میں درخواست گزار قصور وار ثابت ہوا ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -