فیسوں میں اضافہ کیخلاف درخواست ، ڈی جی ایل ڈی سے جواب طلب

فیسوں میں اضافہ کیخلاف درخواست ، ڈی جی ایل ڈی سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے ایل ڈی اے کے سکولوں میں طلبہ کی فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی سے 30 جنوری تک جواب طلب کرلیاہے جبکہ عدالت کا پرنسپل ایل ڈی اے سکول کو بھی جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے ۔جسٹس عاطر محمود نے محمد امجد سمیت 8 والدین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ ایل ڈی اے کے سکولوں میں طلبہ کی فیسوں میں 37 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو غیرقانونی ہے۔

فیسیں اضافہ

مزید : صفحہ آخر