پنجاب بھر کے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ جاری

پنجاب بھر کے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ نے پنجاب بھر کے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ۔ محکمہ تعلیم کی سرکاری رپورٹ میں لاہور19ویں نمبر پر رہا۔۔ پی ایم آئی یو کی جانب سے پنجاب بھر کے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور 19 ویں نمبر اور لودھراں نمبر 1 پر رہا۔ ۔ درجہ بندی پرائمری سکولوں میں حساب، انگریزی اور اْردو کے امتحان کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔ منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ دوسرے نمبر پر، اٹک اور ڈی جی خان تیسرے، وہاڑی اور شیخوپورہ چوتھے، بہاولنگر اور حافظ آباد پانچویں جبکہ بہاولپور چھٹے نمبر پر رہا۔ذرائع کے مطابق تمام اضلاع میں ناقص نتائج پر اساتذہ کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی جبکہ پنجاب ٹیچر یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو سزائیں دی جائیں اور ان کی مشاورت کے بغیر پالیسیاں بنائی جائیں گی تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔

مزید : صفحہ آخر