محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب میں تقرر تبادلوں و معطل ملازمین کی بحالی کا حکم جاری

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب میں تقرر تبادلوں و معطل ملازمین کی بحالی کا ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)محکمہ اوقاف و مذہبی امورپنجاب کے حکام نے تقرر و تبادلے اور معطل ملازمین کی بحالی کا حکم جاری کیا ہے۔بتایا گیا کہ اسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی اموراوقاف پنجاب آصف اعجاز کو اسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ جبکہ زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف بادشاہی مسجد محمد یوسف کو اسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کردیا ہے جبکہ باگڑیاں میں محکمہ اوقاف پنجاب کی اراضی پر قبضہ کروانے کے الزامات پر معطل ہونے اور انکوائری میں بے گناہ ثابت ہونے پرعطا محمد،رفیق پٹواری،محمد شاہد ،عمر خیام اور عظیم حیات کو بحال کردیا ہے جبکہ وقاص منصور کی دو انکریمنٹ روکتے ہوئے انہیں بھی بحال کردیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر