محتسب پنجاب کی عدم دلچسپی، سرکاری اداروں کیخلاف سینکڑوں انکوائریاں التوء کا شکار

محتسب پنجاب کی عدم دلچسپی، سرکاری اداروں کیخلاف سینکڑوں انکوائریاں التوء کا ...

لاہور(ارشد محمود گھمن ،سپیشل رپورٹر) محتسب پنجاب کی عدم دلچسپی کے باعث سرکاری اداروں کے خلاف پنجاب بھر میں چلنے والی سینکڑوں انکوائریاں التواء کا شکار محتسب پنجاب کی طرف سے انکوائریوں کی مدت کا تعین نہ ہو نے کے با عث ضلع ایڈوائزر کی موجیں جبکہ سائلین دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ ابھی بھی پنجاب بھر کے 36اضلاع میں اہم عہدوں پر براجمان افسران کے خلاف تاحال 150سے زائد انکوائریاں زیرالتواء ہیں جبکہ محتسب پنجاب کی جانب سے 250 کرپٹ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے جاری ہونے والے احکامات کو بھی تاحال متعلقہ محکموں نے ردی کی ٹوکری کے نذر کررکھا ہے جس کی وجہ سے یہ مذکورہ افسران اپنی سیٹوں پر "انجوائے"کررہے ہیں۔سابق محتسب پنجاب جاوید محمود کے استعفے کے بعد4ماہ قبل تعینات ہونے والے محتسب پنجاب نے تحصیل سطح پراعزازی لیگل ایڈوائزر فارغ کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سابق محتسب پنجاب جاوید محمود نے عوام کو نچلی سطح پر انصاف مہیا کرنے کے لئے ضلعی سطح پر ایڈوائزر مقرر کئے اور لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے سرکاری اداروں کے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز تیز کرتے ہوئے پنجاب بھر کی تحصیل کی سطح پر بھی اعزازی ایڈوائزر مقرر کرکے حکومت سے منظوری کے لئے سمری بھجوائی جو تاحال منظوری نہیں ہوسکی تھی تاہم 4ماہ قبل تعینات ہونے والے محتسب پنجاب نجم سعید نے چارج سنبھالنے کے بعد اعزازی طور پر کام کرنے والے ایڈوائزروں کو فارغ کردیا ۔محتسب پنجاب کی عدم دلچسپی کے باعث ضلعی سطح پر سرکاری اداروں ،ریونیو ،لوکل گورنمنٹ ،سی اینڈ ڈبلیو ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ،جنگلات، لائیو سٹاک ،پولیس وغیرہ کے کرپٹ افسران کے خلاف چلنے والی انکوائریاں التواء کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کرپٹ افسران اپنی من مرضیاں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ درخواست گزار ضلعی سطح پر چلنے والی انکوائریوں پر کارروائی نہ ہونے کے باعث ذلیل وخوار ہو نے کی وجہ سے اب دو با رہ اینٹی کر پشن کا رخ کر نے لگ گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس وقت پنجاب بھر کے اضلاع میں 150سے زائدایسی انکوائریاں زیرالتواء ہیں جس میں بڑے بڑے عہدوں پر فائض کرپٹ عناصر براجمان ہیں ،مگر ان کی کرپشن کے ثبوت ہونے کے باوجود محتسب پنجاب کی طرف سے تاحال کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے۔ذرائع کے مطابق محتسب پنجاب کی جانب سے 250کرپٹ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے گئے لیکن ابھی تک متعلقہ محکموں کی جانب سے اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے جبکہ محتسب ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب بھر کے 36اضلاع میں اہم عہدوں پر براجمان افسران کے خلاف تاحال 150سے زائد انکوائریاں زیرالتوا ہیں اورکرپٹ افسران کے سیٹوں پر براجمان ہونے کی وجہ سے شہری انصاف کے لئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور ان کا کوئی پرسان ہال نہیں ہے۔ جبکہ تر جمان محتسب پنجاب کا کہنا ہے کہ ہیڈ آ فس میں پنجاب بھر سے فائنل ہو کر آ نے والی انکوا ئریوں پر فیصلے بر وقت کیے جا رہے ہیں اور محتسب پنجاب کی طر ف سے پنجا ب بھر کے تمام ضلعی ایڈ وائزر کو واضع احکا مات جاری کئے جا چکے کہ ایسی انکوائر یوں کو جلد از جلد مکمل کر کے بجھوایا جائے تا کہ جلد فیصلے کئے جا سکیں۔

محتسب پنجاب

مزید : صفحہ آخر