مسلم لیگ (ق)کے سینئر نائب صدر عرفان احمد گردیزی پیپلز پارٹی میں شامل

مسلم لیگ (ق)کے سینئر نائب صدر عرفان احمد گردیزی پیپلز پارٹی میں شامل

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے و ایڈوائزر وزیر اعلی پنجاب سید عرفان احمد گردیزی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ سید عرفان گردیزی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو جنوبی پنجاب وسیب کے رہنے والے غریب عوام کسانوں اور مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکی قیادت میں ملک کے اندر جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی و عوامی ترقی و خوشحالی سمیت پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر