ختم نبوت قانون کو غیرموثر کرنے والی قوتیں امن کی دشمن ہیں،مجلس احرار

ختم نبوت قانون کو غیرموثر کرنے والی قوتیں امن کی دشمن ہیں،مجلس احرار

ملتان(سٹی رپورٹر)مجلس احرا ر اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے ’’ یوم تحفظ ناموس رسالت ‘‘کے موقع پر کہاہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب رسالت و ختم نبوت جیسے قوانین کو غیر مؤثر یا ختم کرنے والی قوتیں اور حکمران ملک میں لاقانونیت اور انارکی کا غلبہ چاہتے ہیں ،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ، پروفیسر خالد شبیر احمد ،سید محمد کفیل بخاری ، عبداللطیف خالد چیمہ ، قاری (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

محمد یوسف احرار، میاں محمد اویس ، مولا نا محمد مغیرہ ، مولانا تنویر الحسن نقوی ، مفتی عطاء الرحمن قریشی ، حافظ محمد ضیاء اللہ ھاشمی ،مولانا فقیر اللہ حافظ محمد اسماعیل ،سید عطاء المنان بخاری ، مولانا محمد طیب چنیوٹی، مولانا محمد سرفراز معاویہ ،مولانا محمد پیر ابوذر،قاری محمد قاسم اور کئی دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطابات و بیانات میں کہاہے کہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا حق مانگنے والی قوتیں کس طرح انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں؟،حالانکہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو شرف انسانیت بخشا اور انسانیت کے رموز سے آگاہ فرمایا، سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ سینٹ میں 295 ۔ سی کے حوالے سے جس کمیٹی کے سپرد یہ ایجنڈا کیا گیا ہے اس کمیٹی کو سر ے سے ختم کیا جائے۔ قائد اعظم یونیو رسٹی اسلام آباد کے سینٹر فار فزکس کو غدار وطن ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے،چناب نگر کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو ہرگز نہ دئیے جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر