محکمہ تعلیم پنجاب میں گریڈ17تا20کی3271اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

محکمہ تعلیم پنجاب میں گریڈ17تا20کی3271اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

محسن وال(نامہ نگار)محکمہ تعلیم پنجاب میں گریڈ 17سے 20تک کی 3271آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیاگیامرد اور خواتین لیکچرار،اسسٹنٹ پروفیسرز ایسوسی ایٹ پروفیسرز ودیگر کی خالی اسامیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پرکی جائیں گی تفصیل کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی تھی جس میں صوبہ بھر کے کالجز میں مختلف سبجیکٹ کے مرد خواتین لیکچرارز اسسٹنٹ پروفیسرز ایسویسی ایٹ پروفیسرزاور پروفیسرزکی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

3271آسامیاں خالی ہیں جن میں 1788خواتین جبکہ1483مردوں کی آسامیاں ہیں مختلف کالجزمیں موجودان خالی آسامیوں کی وجہ سے ان تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباؤطالبات کوشدید مشکلات کا سامنا ہے لہذاحکومت پنجاب سے درخواست ہے کہ گریڈ 17میں 1078خواتین اور820مردلیکچرارز گریڈ18میں478خواتین اور 424مرد اسسٹنٹ پروفیسرزگریڈ19میں201خواتین اور197مرد ایسویسی ایٹ پروفیسرزجبکہ گریڈ20میں 31خواتین اور42مردپروفیسرزکی خالی آسامیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فل کرنے کی اجازت دی جائے محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے مذکورہ سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے پیش نظر محکمہ تعلیمات آئندہ چند ماہ میں تمام آسامیوں پر بھرتی کی غرض سے پنجاب پبلک سروس کمشن حکام کو مراسلہ جاری کردے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر