ٹلی کے ماہرین کا تاریخی کنویں کے مقام کا دورہ،رپورٹ مرتب کرینگے

ٹلی کے ماہرین کا تاریخی کنویں کے مقام کا دورہ،رپورٹ مرتب کرینگے

ملتان(سٹی رپورٹر)والڈ سٹی پروجیکٹ انتظامیہ نے حرم گیٹ کے بیرونی جانب دریافت ہو نے والے تاریخی کنویں کا معاملہ اٹلی کے ماہرین کو ریفر کر دیا۔ اس سلسلہ میں چند روز سے ملتان میں موجود اٹلی کے ماہرین نے گزشتہ روز تاریخی کنویں کے مقام کا دورہ بھی کیا۔ دوسری جانب کنویں کے مقام پر پروجیکٹ انتظامیہ نے کام روک دیا ہے۔ والڈ سٹی پروجیکٹ کے سینئر آ رکیٹیکٹ خالد چوہان نے ’ کہا ہے کہ کنویں کے حوالے سے اٹلی کے ماہرین رپورٹ مرتب کر رہے ہیں، کنواں کتنا پرانا ہے ابھی اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ا؂نہوں نے کہا کہ حرم گیٹ کے بیرونی جانب والڈ سٹی پروجیکٹ کے سلسلہ میں فوارہ بنانے کے لئے کھدائی کی جا رہی تھی کہ کنویں کے آثار نمودار ہو گئے۔ یاد رہے کہ والڈ سٹی پروجیکٹ پر کام کے دوران قدیم کنواں منظر عام پر ا?گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق کنواں مغلیہ دور کا ہے، ملتان آنے والے مسافر قلعہ کے باہر عارضی پڑاؤ کے دوران کنویں سے پانی حاصل کرتے رہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مٹی سے بھر جانے کے وجہ سے کنواں منظر عام سے غائب ہو گیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر