کامیابی کی ڈبل ہیٹرک کی خوشی میں ہائیڈرو یونین نے یوم تشکر منایا

کامیابی کی ڈبل ہیٹرک کی خوشی میں ہائیڈرو یونین نے یوم تشکر منایا

ملتان (سٹاف رپورٹر )مسلسل چھٹا ریفرنڈم جیت کر کامیابیوں کی ہیٹرک کرنے کی خوشی میں ہائیڈرو ورکرز یونین نے یوم تشکر منایا‘ جشن منانے کے دوران مٹھائی تقسیم کی‘ملازمین کا شکریہ ادا کیا ‘ نماز جمعہ کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کئے ‘پیغام یونین کے عہدیدار اور سرگرم کارکن جمعہ کے روز دفاتر نہیں آئے‘ہائیڈرو یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشیدخان نے میپکو میں ہائیڈرو ورکرز یونین کی تاریخی (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

فتح کو ملازمین کی فتح قرار دیا ہے‘میپکو کے دفاتر میں ہائیڈرو ورکرز یونین کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا‘یونین عہدیداروں نے خوشی میں افسروں کو بھی پھولوں کے ہار پہنائے ‘ ڈویژنل چیئرمینوں راشد یامین‘ حاجی ضرار‘ ملک تنویر‘ مختیار بخاری‘ ملک محبوب بھٹہ کی قیادت میں ملازمین نے علحدہ علحدہ ریلیاں نکالیں اور مختلف دفاتر میں گئے‘ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر ‘ زونل سیکرٹری سجاد بلو چ ‘ ریجنل چیئرمین (ریونیو) شکیل بلوچ اور دیگر عہدیداروں نے کامیابی پر ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر