ملتان پولیس کی شہریوں کی حفاظت کے دعوے دھرے رہ گئے چور ڈاکو بے قابو

ملتان پولیس کی شہریوں کی حفاظت کے دعوے دھرے رہ گئے چور ڈاکو بے قابو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس کی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئے۔چور اور ڈاکو بے قابو ہوگئے۔ایک روز کے اندر چوری اور ڈکیتی کی13مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلیں،موبائل فونز،مال مویشی،راس بھینس،یو پی ایس،ایل ای ڈی،طلائی زیورات و نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے جبکہ پولیس کاغذی کی حدتک محدود ہوکر رہ گئی تفصیل کے مطابق تھانہ دہلی گیٹ میں محمد ناصر کی موٹر سائیکل،تھانہ لوہاری گیٹ میں افتخار کی موٹر سائیکل،(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
تھانہ ممتاز آباد میں الماس الہی کی موٹرسائیکل تھانہ قطب پور میں صدیق اکبر کی موٹر سائیکل،تھانہ شاہ شمس میں حمید اختر کی موٹر سائیکل،تھانہ کینٹ میں محمد ولید کی نقدی،موبائل فون اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ مخدوم رشید میں اختر کے یو پی ایس،ایل ای ڈی تھانہ بدھلہ سنت میں خضر حیات کے مال مویشی،تھانہ صدر شجاع آباد میں ایک راس بھینس و بھینسہ،تھانہ بی زیڈ میں یاسر کا موبائل فون تھانہ نیو ملتان میں نعمان کا موٹر سائیکل،تھانہ شاہ رکن عالم میں ممتاز کو نقدی و طلائی زیورات ڈاکو اور چور لے ارے جبکہ تھانہ چہلیک کے علاقے میں محمد زاہد کے گھر سے محمد علی اور ایک نامعلوم نے23قیمتی طوطے مالیتی9لاکھ کے چوری کرلئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔