پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیاں‘ اساتذہ کا ریلیاں‘ دھرنوں کا اعلان

پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیاں‘ اساتذہ کا ریلیاں‘ دھرنوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)گرینڈ ٹیچرز الائنس نے نے ملتان سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالنے اور دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے‘ فیصل آباد میں 25جنوری کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور دھرنا دیا جائے گا‘ گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے رہنماؤں کے مطابق صوبے کے 2ہزارسکولز ہیڈ ماسٹرز ‘ سینئر ہیڈماسٹرز وپرنسپلز اور 200ماہر مضامین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے جو ظالمانہ اقدام ہے ‘ حکومت پنجاب بے جا کارروائیاں بند کرے وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھادیا (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
جائے گا ‘ پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت پنجم او رہشتم کے امتحانات اور مردم شماری کی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا ۔