جنوبی پنجاب میں شدید سردی کا سلسلہ برقرار آج ملتان میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

جنوبی پنجاب میں شدید سردی کا سلسلہ برقرار آج ملتان میں مطلع ابرآلود رہنے کا ...

ملتان(خبرنگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید سردی کا سلسلہ برقرار ہے۔ملتان میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت5ڈگری جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے کم ڈی جی خان میں(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

2.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملتان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے واضع رہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام علاقے پچھلے کئی روز سے شدید سردی کی لپیٹ میحں ہیں جس سے معاملات زندگی متاثر ہورہے ہیں تاہم ملتان میں گزشتہ روز دن کے وقت درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت21.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر