مستقل ہونیوالے پروفیسرز اور لیکچرارز کی تنخواہوں سے کنٹریکٹ الاونس کی کٹوتی روکنے کا حکم

مستقل ہونیوالے پروفیسرز اور لیکچرارز کی تنخواہوں سے کنٹریکٹ الاونس کی کٹوتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے مستقل ہونے والے 135ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور کنٹریکٹ لیکچرارز کی تنخواہوں سے کنٹریکٹ الاونس کی کٹوتی تاحکم ثانی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
کر دیا ۔عدالت نے حکومت پنجاب اور محکمہ خزانہ پنجاب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار مقبول خان کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعینات ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرتے ہی حکومت پنجاب نے غیر قانونی طور پر ان کی تنخواہوں سے4سے 6ہزارروپے کی کنٹریکٹ الاؤنس کی ماہانہ کٹوتی شروع کر دی ہے۔