بھارتی اداکاروں کے اشتہارات پر پابندی کی درخواست نمٹادی گئی پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد جمیل نے پاکستانی چینلز پر انڈین اداکاروں کے اشتہارات (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
پر پابندی کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو پیمراء سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے،مقامی شہری ذیشان اکرم کے وکیل سلیم چودھری نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پاکستانی چینلز پر انڈین اداکاروں کے اشتہارات نشر کئے جا رہے ہیں کو کہ ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو پیمراء سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔