حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ‘ دکاندار کو 5 ہزار جرمانہ

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ‘ دکاندار کو 5 ہزار جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگار) فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے ڈ پٹی ڈائریکٹر اعجاز نو از کی زیرنگرانی میں تحصیل چوک بوسن روڈ پرواقع ایٹ ون کو گندے فریزراورگندے برتنوں کے استعمال،خوراک زمین پر رکھنے، کھانوں میں مکھیوں کی موجودگی، ورکرز کی ذاتی صفائی ناقص ہونے اور ورکرز کے ہاتھوں پر دستانے اور سر ڈھکے ہوئے نہ ہونیکی وجہ سے 5ہزا رروپے جرمانہ کیاگیا۔ مزیدکارروائیاں کرتے ہوئے غلہ منڈی پر واقع افضل کمیشن شاپ ،خان کمیشن شاپ،خان ٹریڈرز،ماشاء اللہ کریانہ اینڈ کمیشن شاپ،وسیم فوڈاینڈ ٹی کمپنی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
/وسیم کمیشن شاپ،کلیم کمیشن اینڈسوئیٹ ہاؤس،MDA چوک پر واقع ریواڑی فوڈز،لاہوری فالودہ ملک شاپ اینڈبرگرپوئنٹ ،ڈیسنٹ سپرسٹور،آغازمارٹ اینڈمینوفیکچرنگ یونٹ ،احمد سوئیٹس اینڈ بیکرزاورفاروق پورہ ملتان پر واقع چوہدری انور ملک شاپ ،خان سپر سٹور،طیبہ کریانہ سٹور اینڈ فوڈپوائنٹ کوناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی غیر تسلی بخش ہو نے کی بنا ء پر بہتر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔