نان سیلری بجٹ جاری نہ ہونے پر سکول سربراہوں کو مشکلات کا سامنا

نان سیلری بجٹ جاری نہ ہونے پر سکول سربراہوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کے بعد سے سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی ایک بھی قسط جاری نہ ہوسکی، بجٹ کی مد میں سکولوں کو 1 ارب 20 کروڑ روپے کی رقم جاری ہونا تھی۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کی وجہ سے رواں مالی سال سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق نان سیلری بجٹ کی مد میں سکولوں کو چار قسطوں میں 1 ارب 20 کروڑ روپے جاری ہونا تھے۔ نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط ستمبر اور دوسری دسمبر میں جاری ہونا تھی لیکن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

اتھارٹی کے قیام کی وجہ سے ابھی تک ایک قسط بھی جاری نہیں ہوسکی۔سکول سربراہوں نے کہاہے کہ نان سیلری بجٹ نہ ملنے سے سکول انتظامیہ کو سکیورٹی گارڈز، خاکروب اور مالی کی تنخواہوں سمیت بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ نیا سسٹم چلانے میں وقت لگے گا، سکولوں کو نان سیلری بجٹ جلد جاری کردیاجائے گا۔

نان سیلری بجٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر