صوبائی زکوٰۃ کونسل رواں مالی سال کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ کے ششماہی فنڈز جاری کریگی
ملتان(سٹی رپورٹر)صوبائی زکوٰۃکونسل رواں مالی سال میں جنوری سے جون تک کے 7 کروڑ 17 لاکھ روپے کے ششماہی فنڈز آ ئندہ چند روز میں جاری کرے گا۔ محکمانہ اعداد و شمار کے مطابق گزارا الاؤنس کی مد میں 3 کروڑ 24 لاکھ84 ہزار 795(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
روپے جاری ہوں گے جس سے 3753 خواتین اور 720 مرد مستفید ہوں گے۔ ایجوکیشن کے لئے 25 لاکھ 64 ہزار روپے جاری ہوں گے جس سے سرکاری کالجز و سکولوں میں زیر تعلیم 2300 طلبا و طالبات مستفید ہوں گے۔ مدارس کے 2542 طلباء4 و طالبات کو 25 لاکھ 64 ہزار دئیے جائیں گے۔ اسی طرح ہیلتھ کیئر کی مد میں 25 لاکھ 64 ہزار، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے لئے 2 کروڑ 15 لاکھ جاری ہوں گے۔ علاوہ ازیں جنوری تا جون تک کے لئے ششماہی فنڈز کے تحت جہیز فنڈ کی مد میں 25 لاکھ 64 ہزار جاری کئے جائیں گے جس سے 150 خواتین مستفید ہوں گی۔ نابینا افراد کے لئے 19 لاکھ جاری ہوں گے جس سے 162 مرد اور 86 خواتین مستفید ہوں گی۔