’’اوباما مردوں کی ملکہ جذبات ‘‘ آنسوؤں پر قابو رکھنے کی طاقت سے محروم نکلے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے صدر باراک اوباما اپنے آنسوؤں کو قابو میں رکھنے کی طاقت سے محروم ہیں، وہ اکثر تقریبات میں جذباتی ہو کر رو پڑتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گریس فل پرسنالٹی کے مالک اور 8 سال تک دنیا کے سب سے طاقت ور ملک امریکہ کے سبکدوش ہونیوالے صدر با راک اوباما بے حد جذباتی بھی ہیں، یہاں صورتحال نازک ہوئی وہاں اوباما کا ضبط ٹوٹ گیا اور آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے ، گن وائلنس سے مرنیوالوں کا ذکر ہو، صدارتی مہم کی تقریر ہو یا پھر کوئی جذباتی گانا ہو ؟ ’’ملکہ جذبات ‘‘ کی طرح باراک اوباما کے آنسو بھی فورا بہہ جاتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر اوباما اپنی الوداعی تقریب کے دوران بھی جذباتی ہو کر رو پڑے تھے۔