احتجاج اوباما انتظامیہ کا تحفہ ،مظاہرے امریکہ کیلئے باعث شرمندگی ہیں،مشیر ٹرمپ ساجد تارڑ

احتجاج اوباما انتظامیہ کا تحفہ ،مظاہرے امریکہ کیلئے باعث شرمندگی ہیں،مشیر ...

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ احتجاج اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے تحفہ ہے، لیکن امریکا کیلئے باعث شرمندگی ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد تارڑ کا ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیخلاف جاری احتجاجی مظاہروں کیخلاف شدید رد عمل کااظہارکرتے ہوئے کہنا تھاکہ عوام کی طرف سے جو احتجاج کیا جارہاہے ،یہ احتجاج نہیں،احتجاج توپر امن طریقے سے ہوتا ہے۔لیکن یہاں احتجاج کی آڑ میں لوٹ مارکی جارہی ہے اور ملکی املاک کو نقصان پہنچا یا جارہاہے، جو کہ ملک کے کیلئے شرمندگی کی وجہ بن رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 8 سال سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری تھا جو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے اب ختم ہونیوالاہے۔

ساجد تارڑ

مزید : کراچی صفحہ اول