جسٹس سعید الزماں صدیقی نے ملکی مفاد کو ترجیح دی ، صدر مملکت

جسٹس سعید الزماں صدیقی نے ملکی مفاد کو ترجیح دی ، صدر مملکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ممنون حسین نے خاتون اول کے ہمراہ جمعہ کی صبح گورنر ہاؤس میں سابق گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے اظہار تعزیت کی اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا بھی کی۔ تعزیتی کتاب میں صدر مملکت نے کہا کہ ملک و قوم کے لئے جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ،مرحوم نے ہمیشہ ملک کے مفاد کو ترجیح دی۔دوسری جانب خاتون اول نے بیوہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے تعزیت کی اور جسٹس صاحب کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول