خیبر ایجنسی ،چرس افغانستان سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

خیبر ایجنسی ،چرس افغانستان سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

خیبر ایجنسی ( بیو ررپو رٹ ) طورخم بارڈر پر چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، چرس افغانستان سے پاکستان لانے کی کوشش کی جاری تھی ، چرس کو مصنوعی سیبوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا ، ملزم گرفتار ، کسٹم کے سپرنٹنڈنٹ نعیم خان نے تصدیق کر دی ۔ طورخم بارڈر پر اٹھارہ مصنوعی سیبوں میں رکھی گئی ساڑھے چار کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش کسٹم حکام نے ناکام بنا دی چرس افغانستان سے پاکستان لانے کی کوشش کسٹم حکام نے ناکام بنا دی اور ملزم عیسی خان سکنہ افغانستان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے مذید تفتیش کی جائیگی کسٹم سپرنٹنڈنٹ نعیم خان نے خبر کی تصدیق کر دی ہے ۔ واضع رہے کہ کسٹم سپرنٹنڈنٹ نعیم خان نے کم عر صے میں بہت زیا دہ سمگلروں کی مختلف چیزوں کی سمگل کر نے کی کو شش نا کام بنا دی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول