پی ٹی آئی کا مقصد ملک وقوم کو خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے

پی ٹی آئی کا مقصد ملک وقوم کو خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے

 پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی نے سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں اور نئی سکیموں کی منصوبہ بندی کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔یہ ہدایت انہوں نے پشاور میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے دیں جس میں محکمہ صحت، تعلیم ،سی اینڈ ڈبلیو اور آبنوشی کے افسران نے شرکت کی جبکہ حلقہ پی کے 39-کے علاقوں حواسی بانڈہ، سوڈل اورلاچی کے عمائدین صوبیدار حیات ، حاجی اکمل گل ، راجن شاہ، عبدالقیوم ، حاجی فرید احمد اور دیگر نے اپنے علاقوں کے عوامی مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا جس پر امتیاز شاہد قریشی نے مردانہ پرائمری سکول حواسی بانڈہ کو مڈل کا درجہ دینے،مین حواسی بانڈہ لنک روڈ کی تعمیر سمیت صحت اور آبنوشی کی متعدد سکیموں کے جلد آغاز کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کا مقصد عوام کو بنیادی سہولتیں انکی دہلیز پر فراہمی اور نظام زندگی کو خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر قدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے پسماندہ علاقوں کی غربت کے خاتمہ پر خاطرخواہ توجہ نہیں دی جس کے باعث عوام محرومی اور مایوسی کا شکار ہوئے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت کی تمام تر توجہ محرومیوں کے خاتمے پر ہے کیونکہ جب تک معاشرے میں انصاف اور مساوات کا بول بالا نہ ہو اس وقت تک ترقی ناممکن ہے۔اجلاس میں مختلف سکیموں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گا اور صوبائی وزیر نے محکموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول