طور خم بارڈر پر غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

طور خم بارڈر پر غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

خیبر ایجنسی (بیو رو رپو رٹ ) پاک افغان بارڈر طورخم پر غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی گئی ، تحصیلدار طورخم کو خفیہ اطلاع ملنے پر خاصہ دار فو رس کے اہلکاروں کی کارروائی ،دوران تلاشی افغان باشندے کے سامان کے نیچے سے نو لاکھ سعودی ریا ل بر آمد کئے گئے ،پولیٹیکل انتظامیہ نے ریال کو قبضے میں لے کر ملزم کو مذید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا، سر کا ری ذرائع ۔سر کا ری ذرا ئع کے مطابق طورخم کے تحصیلدار شمس الاسلام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پا کستان سے افغانستا ن کو غیر ملکی کر نسی کی سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے طورخم انتظامیہ نے سیکورٹی اور چیکنگ مذید سخت کر کے ایک افغان باشندے نعیم شاہ کے سامان سے نو لاکھ سعودی ریا ل بر آمد کر لی سمگلر نے مہارت کے ساتھ ہتھ گاڑی میں گھر یلو ں سامان اور آٹے کے تھیلوں کے نیچے کرنسی چھپائی تھی پولیٹکل انتظامیہ نے سعودی ریا ل کو قبضے میں لے کر ملز م کو مذید تفتیش کیلئے لنڈیکوتل حوالات منتقل کر دیا واضح رہے کہ پا ک افغان بارڈر طورخم پر کرنسی سمیت منشیات اورسونے کے اسمگلر کافی سر گر م ہو چکے ہیں اور زرائع نے بتایا ہے کہ بڑے بڑے اسمگلرز پشاور میں بیٹھ کر اپنے کارندوں اور ایجنٹوں کے ذریعے براستہ طورخم مذکورہ بالا اشیاء افغانستان اسمگل کرتے ہیں جبکہ طورخم کی پولیٹیکل انتظامیہ ، سیکیورٹی فورسز اور کسٹم حکام نے بھی سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے اور چیکنگ مذیدسخت کر دی گئی ہے اس سلسلے میں طورخم کے نائب تحصیلدار شمس الاسلام نے نے بتا یا کہ سمگلروں کیخلاف مذید کارروائی کی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور خاصہ دار فورس اور لیویز فورس کوخبردار کرکے الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول