رستم ،درجنوں افراد کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

رستم ،درجنوں افراد کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

رستم(نمائندہ پاکستان) نواں کلی نودہ میں پی پی پی کو شدید دھچکا نائب ناظم ویلج کونسل نودہ جنگریز خان سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گیا ۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب جنازگاہ نواں کلی میں منعقد ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے طفیل انجم نے کہا کہ تحریک کی صوبائی حکومت سے عوام کو صاف تبدیلی نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے عوام دوسرے سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے جس کا اصل وجہ تحریک انصاف حکومت کی آئین میں اصلاحات اور عوام کے حق کو عوام تک رسائی ہے ۔ تقریب میں نائب ناظم نودہ جنگ ریز خان ، ظفر خان ، طارق خان سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی پی پی سے مستعفی ہو کر باقاعدہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ایم پی اے طفیل انجم نے نئے شامل ہونے افراد میں کو ٹوپیاں پہنائیں اور شمولیت ہونے پر ویلج کونسل نودہ کے افراد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں تحریک انصاف کا ساتھ دیکر آئندہ انتخابات میں نئے پاکستان بنانے کی بنیاد رکھی

مزید : کراچی صفحہ اول