شانگلہ کے عوام کی فلاح و بہود میر اوژن اور اولین ترجیح ہے: امیر مقام

شانگلہ کے عوام کی فلاح و بہود میر اوژن اور اولین ترجیح ہے: امیر مقام

شاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ بشام خوازہ چکدرہ ایکسپریس وے کی تعمیرسے پوراملاکنڈ ڈویژن اورپشاورویلی خودبخوداقتصادی راہداری کامتبادل اورشاٹ روڈبن جائیگا،دنوں ایکسپریس ویزوفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام PSDPکاحصہ ہیں اورسروے فیزیبلٹی کے ٹنڈرزکھل چکے ہیں،عنقریب منصوبوں پربرق رفتاری سے کام کاآغازہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ باقاعدہ تعمیری کام کاآغازہوجائیگا جس سے پورے علاقے کے عوام کی تقدیربدل جائیگی اورعلاقے میں خوشی کانیادورکا آغازہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے دوبڑے بنیادی مسائل سوئی گیس اوربجلی کی تین تین ارب روپے کی لاگت سے دو منصوبے منظورہوچکے ہیں جن میں نوشہرہ مردان مینگورہ12انچ ٹرانزمشن لائن اورتھانہ ملاکنڈایجنسی میں220-KVAگرڈسٹیشن کاقیام شامل ہے،میگاپراجیکٹس پروقت ضرورلگتاہے مگرمیراضمیرمطمئن ہے کہ جوکام کسی نے پاکستان بننے سے لیکرتاحال سرانجام نہیں دیاوہ کام مسلم لیگ(ن)کی حکومت نوازشریف کی قیادت میں کررہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈاکٹربخت عالم مرحوم کے فاتحہ کے بعد اپنی رہائشگاہ الپوری میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے شانگلہ کے عوام نے ہرموقع پرمجھے جس عزت سے نوازاہے وہ کبھی نہیں بھول سکتااورشانگلہ کے عوام کی فلاح وبہوداورانہیں حق وسہولیات بہم پہنچانامیراوژن اوراولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ شانگلہ میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں اورجو ہورہے ہیں وہ شانگلہ کے عوام پرکوئی احسان نہیں ہے بلکہ انہوں نے جومحبت اورعزت دی ہے وہ کسی ترازومیں نہیں تولے جاسکتے اور نہ کبھی فراموش کیے جاسکتے ہیں۔بعدازاں اپنی رہائشگاہ سنگوٹہ میں مسلم لیگ(ن)سوات کے ڈسٹرکٹ کونسلرزسے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں ضلع سوات کے ناظم محمدعلی شاہ سمیت تمام مسلم لیگی کونسلرزنے شرکت کی اورپارٹی کی مزیدبہتری اورآئندہ عام انتخابات کیلئے تجاویزدیں،مسلم لیگ(ن)ضلع سوات کے صدرقیموس خان اورقوی خان نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول