پورن ،صوبائی وزیر سیاحت سے مختلف حکومتی شخصیات کی ملاقات

پورن ،صوبائی وزیر سیاحت سے مختلف حکومتی شخصیات کی ملاقات

پورن(نمائندہ پاکستان) وزیر سیاحت حاجی عبدالمنعیم کا سپین میں مختلف حکومتی شخصیات سے ملاقات خیبر پختونخوا میں سیاحت کی فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ،خیبر پختونخوا میں سیاحت کی فروغ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،سپین میں مختلف حکومتی شخصیات نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کی فروغ کیلئے دلچسپی ظاہر کی جلد دورہ کرنے کی یقین دہانی ٹیلیفونک گفتگو،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت حاجی عبدالمنعیم نے سپین سے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ سپین میں مختلف حکومتی شخصیات اور پاکستانی سفیر سے ملاقات کیا ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں سیاحت کی فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مختلف وفودسے ملاقات کے دوران اہم حکومت شخصیات نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ سمیت خیبر پختونخوا کا دروہ کرنے کی یقین دہانی کی اس موقع پر مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا انکے ہمرا سکرٹری ٹورازم اور ایم ڈی بھی موجود تھے جبکہ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے دئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول