دُکھی انسانیت کی خدمت افضل عبادت ہے،توقیر فاطمہ بھٹو

دُکھی انسانیت کی خدمت افضل عبادت ہے،توقیر فاطمہ بھٹو

لاڑکانہ (خصوصی نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر سندھ توقیر فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے سے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے بے سہارا، اور نادار لوگوں کی مدد کرنا افضل ترین عبادت ہے ہمیں چاہیے کہ مستحق لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں ۔ اس موقع پر چیئرمین ٹرسٹ مفتی رضوان موٹلانی نے کہا ہے کہ حدیث میں ہے کہ لوگوں میں بہترین وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے۔ النافع ٹرسٹ کے تحت موسم سرما کے حوالے سے مستحقین خاندان میں گرم شال، گرم کپڑے تقسیم کئے گئے ، تقریب میں ریٹائر ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر مسعود بھٹو ، مفتی عزیزاللہ چوہان ، مولانا خلیل عباسی مولانا طاھر سندھی ، نجف شاہ۔ شمع کولاچی، شفیعہ چانڈیوو دیگر حضرات شریک تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر