ملک میں تھانے اور پٹوار خانے بکتے ہیں،شمس الرحمن سواتی

ملک میں تھانے اور پٹوار خانے بکتے ہیں،شمس الرحمن سواتی

راولپنڈی( نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ملک میں تھانے اور پٹوارخانے بکتے ہیں ،بددیانت حکمرانوں کے پاس دولت اور عوام کے مقدرمیں صرف غربت ،محرومی اوررسوائی ہے قانون غریب وبے بس پرظلم اور کرپٹ اشرافیہ کوسلیوٹ کرتا ہے قوم اس ظالمانہ نظام کی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی پی پی 6کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نائب امیرضلع ظفرالحسن جوئیہ، امیرزون امتیازعلی اسلم،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجتبیٰ عباسی ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ودیگررہنماؤں نے بھی اظہارخیال کیا ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ قومی الیکشن کی تیاریوں کاآغازکردیں ہرکارکن جماعت اسلامی کا امیدوارہے امیرجماعت سینیٹرسراج الحق کاعوامی ایجنڈاعوام تک پہنچائیں ہرگھراورہردل پردستک دیں ،جماعت اسلامی ہی اس قوم کی امیدوں کا مرکزہے ،سپریم کورٹ سمیت ہرقومی ادارہ ہماری قیادت کی شفافیت کااعتراف کرچکا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر